
انڈیگو کی پروازیں منسوخ ہونے سے مسافروں کوسخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس درمیان وزارت شہری ہوا بازی نے انڈیگوکوحکم دیا کہ منسوخ کی گئی پروازوں کے لئے ٹکٹ کے ریفنڈ کا عمل شام تک مکمل کرلیا جائے۔ یعنی 7 دسمبرتک آپ کوٹکٹ کے پیسے واپس مل جائیں گے۔
7 دسمبرکی رات تک ملے گا ریفنڈ
شہری ہوابازی کی وزارت نے انڈیگوسے کہا ہے کہ وہ اتوارکی رات 8 بجے تک پروازمیں رکاوٹ سے متاثرمسافروں کے لیے ٹکٹ کی واپسی کا عمل مکمل کرے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ ایئر لائنزکواس بات کویقینی بنانا چاہئے کہ پروازکی منسوخی کی وجہ سے مسافروں کے پیچھے رہ جانے والا تمام سامان اگلے 48 گھنٹوں کے اندرپہنچا دیا جائے۔ انڈیگو کو یہ بھی حکم دیا گیا کہ وہ مسافروں کے لئے خصوصی مدد اورریفنڈ سہولت کا سسٹم بنائے۔ جب تک آمدورفت کا سسٹم مکمل نہ ہوجائے، خود ریفنڈ کا پروسیس چلتا رہے گا۔ اس کے علاوہ وزارت نے کہا کہ ایئرلائنز یہ یقینی بنائے کہ پروازمنسوخ ہونے یا تاخیرہونے کی وجہ سے مسافروں کے چھوٹے ہوئے سامان کا پتہ لگایا جائے اورآئندہ 48 گھنٹوں کے اندران تک پہنچایا جائے۔
وزیراعظم مودی کووزارت نے دی جانکاری
انڈیگومعاملے میں وزارت شہری ہوا بازی نے وزیراعظم مودی نے جانکاری دی ہے۔ دراصل، وزارت کی طرف سے گزشتہ دو دنوں سے مسلسل میٹنگ کی جارہی ہے۔ حکومت ایئرلائنس پر بھاری جرمانہ لگانے کی تیاری میں ہے۔
حکومت کے نئے ضوابط سے پریشانی ہوئی
مرکزی حکومت کے نئے پائلٹ ڈیوٹی (ایف ڈی ٹی ایل فیز-2) نافذہوگئے اورانڈیگواس کے لئے بالکل تیارنہیں تھا۔ پائلٹ یونین نے جنوری 2024 میں دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی۔ اس میں پائلٹ کے زیادہ کام کے گھنٹے اورتھکان سے فلائٹ سیفٹی کا موضوع اٹھایا۔ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے فلائٹ ڈیوٹی ٹائم لمیٹیشن یعنی ایف ڈی ٹی ایل ضوابط میں تبدیلی کئے۔ یہ ضابطہ دوحصوں میں نافذ ہونا تھا۔
آج 400 سے زیادہ پروازیں ہوئیں منسوخ
5 دسمبر کوملک کی سب سے بڑی ایئرلائنزانڈیگوکی 1,000 سے زیادہ پروازیں منسوخ ہوگئی تھیں اور6 دسمبرکو یہی صورتحال بنی رہی۔ ہفتہ کے روزملک کے 4 بڑے ایئرپورٹ دہلی، ممبئی، چنئی اوربنگلوروسمیت کئی شہروں کے ایئرپورٹس پر400 سے زیادہ پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ رقم کی واپسی کے عمل میں کسی بھی تاخیریا عدم تعمیل کے نتیجے میں فوری طورپرریگولیٹری کارروائی کی جائے گی۔ گزشتہ چاردنوں میں 2000 سے زیادہ پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ روزانہ اوسطاً 500 پروازیں تاخیرکا شکارہورہی ہیں۔







