نئی دہلی : کسانوں کے ذریعہ جاری زرعی قوانین مخالف مظاہرہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اور اب تو سپریم کورٹ نے بھی مرکز کی مودی حکومت کو ڈانٹ لگائی ہے کہ اس نے معاملے کو اچھی طرح سے کیوں نہیں سنبھالا۔ اب کانگریس صدر سونیا گاندھی نے زرعی قوانین کے خلاف پالیسی تیار کرنے کے لیے اپوزیشن لیڈروں سے بات کی ہے۔ انھوں نے اس بات چیت کے دوران کہا کہ کسانوں کے حق میں آواز بلند کرنا ضروری ہے کیونکہ نئے زرعی قوانین ان کے لیے انتہائی مضر ہیں۔