نئی دہلی: بھارت کی میزبانی میں 12 اور 13 ستمبر کو نئی دہلی میں برکس سربراہی اجلاس 2026 کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔ اجلاس میں شرکت کے لیے غیر ملکی مہمانوں کی آمد شروع ہو چکی ہے۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نئی دہلی پہنچ چکے ہیں، جبکہ چین کے صدر شی جن پنگ 12 ستمبر کو بھارت پہنچیں گے۔
پی ایم مودی کی عالمی لیڈروں سے اہم ملاقاتیں
برکس سربراہی اجلاس کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر دروپدی مرمو کئی عالمی لیڈروں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں کا مکمل شیڈول سامنے آگیا ہے۔
11 ستمبر، جمعہ
دوپہر 3:30 بجے: روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ اہم ملاقات
شام 6:15 بجے: ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ ملاقات
شام 6:45 بجے: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ساتھ بات چیت
12 ستمبر، ہفتہ
صبح 10:00 بجے: ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد علی کے ساتھ ملاقات
صبح 10:30 بجے: ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کے ساتھ ملاقات
صبح 11:00 بجے: ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کے ساتھ بات چیت
صبح 11:30 بجے: ویتنام کے وزیر اعظم لی منہ ہنگ کے ساتھ ملاقات
صبح 11:30 بجے: صدر دروپدی مرمو کی ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ متوازی ملاقات
شام 5:45 بجے: چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ اہم دو طرفہ ملاقات
13 ستمبر، اتوار
دوپہر 2:30 بجے: قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف کے ساتھ ملاقات
دوپہر 3:00 بجے: فلپائن کے صدر فرڈینینڈ آر مارکوس جونیئر کے ساتھ ملاقات
دوپہر 3:30 بجے: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ بات چیت
شام 4:10 بجے: جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کے ساتھ ملاقات
شام 4:40 بجے: برونڈی کے صدر ایوارست ندییشمیے کے ساتھ ملاقات
شام 5:10 بجے: نائیجیریا کے نائب صدر کاشِم شیٹیما کے ساتھ بات چیت
شام 5:40 بجے: یوگنڈا کی نائب صدر جیسیکا الوپو کے ساتھ ملاقات
برکس اجلاس کے پیش نظر دہلی میں سخت سکیورٹی
عالمی لیڈروں کی سکیورٹی کے لیے دارالحکومت دہلی میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے این ایس جی کے 100 سے زائد بلیک کیٹ کمانڈوز اور دہلی پولیس کی ایس ڈبلیو اے ٹی ٹیمیں تعینات ہیں۔ مرکزی پروگرام کے مقام ’بھارت منڈپم‘ اور وی وی آئی پی مہمانوں کے قیام والے 11 اہم ہوٹلوں کی سکیورٹی کے لیے فضائی نگرانی کے ساتھ ہائی ٹیک اینٹی ڈرون سسٹم اور ریڈار بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔
اسکول، کالج اور دفاتر بند، ٹریفک ڈائیورٹ
وی وی آئی پی قافلوں کی محفوظ اور بلارکاوٹ آمدورفت کے لیے 13 ستمبر تک نئی دہلی علاقے میں سخت ٹریفک پابندیاں نافذ ہیں۔ دہلی ٹریفک پولیس نے 22 ڈائیورژن پوائنٹس بنائے ہیں جبکہ 35 سے زائد سڑکیں عام لوگوں کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔ بھیڑ کم کرنے اور سکیورٹی انتظامات کو مضبوط بنانے کے لیے آج دہلی میں اسکول، کالج اور کئی دفاتر بھی بند رکھے گئے ہیں۔ دہلی کی سرحدوں پر گاڑیوں کی سخت چیکنگ بھی جاری ہے۔
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 66
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 82







