اس معاملے میں مجموعی طور پر 16 ملزمان ہیں۔ خصوصی جج ڈاکٹر وشال گوگنے نے سماعت کے دوران کہا کہ حکم ابھی تیار نہیں ہوا ہے، اس لیے فیصلہ 10 ستمبر کو سنایا جائے گا۔ اس سے قبل عدالت نے تمام فریقوں کے دلائل سننے کے بعد الزامات طے کرنے کے معاملے پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔
لالو خاندان کے کئی افراد ملزم
اس معاملے میں سابق وزیر ریلوے لالو پرساد یادو، سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو سمیت مجموعی طور پر 16 افراد ملزم ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) کی چارج شیٹ میں لالو خاندان کے کئی افراد کے علاوہ بعض دیگر افراد اور کمپنیوں کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔ان میں میسا بھارتی، ہیما یادو اور تیج پرتاپ یادو کے نام بھی شامل ہیں۔
کیا ہے پورا معاملہ؟
یہ معاملہ 2004 سے 2009 کے درمیان کا ہے، جب لالو پرساد یادو مرکزی حکومت میں وزیر ریلوے تھے۔ اس دوران ریلوے بورڈ نے ریلوے کی کیٹرنگ اور ہوٹلوں کے آپریشن سے متعلق کئی خدمات IRCTC کے حوالے کر دی تھیں۔
اسی دوران جھارکھنڈ کے رانچی اور اڈیشہ کے پوری میں واقع BNR ہوٹلوں کی دیکھ بھال، آپریشن اور ترقی کے لیے جاری کیے گئے ٹینڈروں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آئے۔تحقیقاتی ایجنسیوں کا الزام ہے کہ ٹینڈر کے عمل میں قواعد کو نظر انداز کرتے ہوئے بعض افراد کو مالی فائدہ پہنچایا گیا۔ عدالت میں گزشتہ سماعت کے دوران بھی مبینہ سازش اور ٹینڈر کے عمل میں مداخلت کو سنجیدہ معاملہ قرار دیا گیا تھا۔
CBI کیس میں پہلے ہی الزامات طے
اس گھوٹالے سے متعلق CBI کیس میں لالو پرساد یادو سمیت دیگر ملزمان کے خلاف پہلے ہی الزامات طے کیے جا چکے ہیں اور ٹرائل جاری ہے۔CBI نے اس معاملے میں لالو یادو اور تیجسوی یادو سمیت 13 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے، جبکہ ED کی کارروائی منی لانڈرنگ کے پہلو پر مرکوز ہے۔
کئی دیگر افراد اور کمپنیاں بھی ملزم
اس معاملے میں IRCTC کے سابق گروپ جنرل منیجر وی کے استھانا، آر کے گوئل، سجاتا ہوٹلز کے ڈائریکٹر وجے کوچر اور ونے کوچر سمیت کئی دیگر افراد بھی ملزم ہیں۔
ED کی چارج شیٹ میں کمپنیوں کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ IRCTC گھوٹالہ لالو خاندان سے متعلق معروف ’لینڈ فار جاب‘ کیس سے الگ معاملہ ہے۔ اب 10 ستمبر کو آنے والا عدالتی حکم اس کیس کی آئندہ قانونی کارروائی کے لحاظ سے انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 66
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 82







