
سری لنکا دورے پرگئی ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اسٹارہندوستانی بلے بازسائی سدرشن سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی ٹسٹ سیریزسے باہرہوگئے ہیں۔ ٹیم انڈیا بغیرسائی سدرشن کے ہی سری لنکا گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سدرشن 8 اگست کوسری لنکا جائیں گے۔ وہ بنگلوروواقع سی اوای میں بازآباد کاری سے گزررہے تھے، لیکن ہفتہ کے روزہ وہ اس اہم سیریز سے باہرہوگئے۔
سائی سدرشن کودائیں پیرمیں اسٹریس کی شکایت ہے۔ انہوں نے بازآباد کاری کا عمل شروع کردیا تھا اوربلے بازی اورفیلڈنگ کی پریکٹس بھی کررہے تھے، لیکن ابھی بھی انہیں کچھ پریشانی ہے، جس کی وجہ سے وہ سری لنکا سیریزمیں حصہ نہیں لے پائیں گے۔ بی سی سی آئی نے ابھی سائی سدرشن کے ری پلیسمنٹ کا اعلان نہیں کیا ہے، لیکن جلد ہی بی سی سی آئی سائی سدرشن کے ری پلیسمنٹ کا اعلان کرے گی۔
ہندوستان کے 14 کھلاڑی ہی سری لنکا گئے تھے۔ سدرشن کو فٹ ہونے کے بعد سری لنکا جانا تھا۔ ہندوستان کو15 اگست سے سری لنکا کے خلاف پہلا ٹسٹ میچ کھیلنا ہے۔ بتایا گیا تھا کہ سدرشن اس میچ سے پہلے ٹیم انڈیا سے جڑجائیں گے اورپلیئنگ الیون کے لئے دستیاب رہیں گے۔ حالانکہ اب سائی سدرشن سری لنکا کے خلاف دومیچوں کی ٹسٹ سیریزسے باہرہوگئے ہیں۔ اب سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ آخرسائی سدرشن کی جگہ کسے ٹیم انڈیا میں شامل کیا جائے گا۔ انہیں ری پلیس کرنے کے دوبڑے دعویدارہیں۔ اس میں ریتوراج گائیکواڑاورسرفرازخان کا نام شامل ہے۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ سلیکٹرس کسے موقع دیتے ہیں۔
سائی سدرشن کے باہرہونے کے بعد سری لنکا ٹسٹ سیریزکے لئے ٹیم انڈیا: شبھمن گل (کپتان)، کے ایل راہل (نائب کپتان)، یشسوی جیسوال، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، دھرو جریل (وکٹ کیپر)، رویندرجڈیجہ، کلدیپ یادو، مانو ستھار، عاقب نبی ڈار، محمد سراج، پرسدھ کرشنا، گرنوربراڑ، دیودت پڈکل اورسارانش جین۔
ہندوستان-سری لنکا ٹسٹ سیریز کا شیڈول
پہلا ٹسٹ: 15 سے 19 اگست (2026)، گالے انٹرنیشنل اسٹیڈیم، گالے
دوسرا ٹسٹ: 23 سے 27 اگست (2026) سنلیج اسپورٹس کلب، کولمبو
Warning: Trying to access array offset on false in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/momizat_functions.php on line 104
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 66
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 82






