نڈین نیشنل کانگریس (INC) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر ایک خصوصی ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی اپنی والدہ سونیا گاندھی کی پالتو کتیا ’نوری‘ کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو کے ذریعے کانگریس نے لوگوں سے بے زبان جانوروں کے تئیں محبت، احترام اور ہمدردی کا جذبہ رکھنے کی اپیل کی ہے۔
کانگریس نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہر جانور محبت، احترام اور اپنائیت حاصل کرنے کا حقدار ہے اور نوری پہلی مرتبہ سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کے سامنے آئی ہے۔
جانوروں کے حقوق پر پہلے بھی بات کر چکے ہیں راہل
راہل گاندھی اس سے قبل بھی کئی مرتبہ جانوروں کے حقوق اور ان کی دیکھ بھال کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے کہا تھا کہ جانوروں کو بھی اس زمین پر انسانوں کی طرح عزت اور احترام کے ساتھ رہنے کا حق حاصل ہے۔
نوری جیک رسل ٹیریئر نسل کی کتیا ہے۔ راہل گاندھی اسے گوا سے اپنی والدہ سونیا گاندھی کے لیے سرپرائز تحفے کے طور پر لے کر آئے تھے۔
حال ہی میں راہل گاندھی نے انسٹاگرام پر Ask Me Anything سیشن بھی شروع کیا تھا۔ انہوں نے طلبہ اور Gen-Z سے کہا تھا کہ وہ ان سے کوئی بھی سوال پوچھ سکتے ہیں اور وہ انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ان کے سوالات کا جواب دیں گے۔
راہل گاندھی سے جانوروں کے بارے میں کیا سوال پوچھا گیا؟
انسٹاگرام پر راہل گاندھی سے جانوروں اور کتوں کے تئیں ان کی دلچسپی کے بارے میں بھی سوال کیا گیا۔ اس کے جواب میں راہل گاندھی نے کہا کہ جانوروں کو بھی اس زمین پر برابر احترام کے ساتھ رہنے کا حق ملنا چاہیے۔اسی دوران انہوں نے نوری کا بھی ذکر کیا۔ راہل گاندھی نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے نوری کے ساتھ ایک ویڈیو بنایا ہے۔ انہوں نے مذاقاً کہا کہ یہ ویڈیو دیکھ کر ان کی والدہ سونیا گاندھی شاید ناراض ہو جائیں گی، لیکن بعد میں وہ اس معاملے کو سنبھال لیں گے۔راہل گاندھی کی نوری کے ساتھ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے توجہ حاصل کر رہی ہے اور صارفین کے درمیان بھی اس پر مختلف ردعمل دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
Warning: Trying to access array offset on false in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/momizat_functions.php on line 104
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 66
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 82





