
اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں دہشت گردوں کے ایک گروہ نے پولیس کی ایک چیک پوسٹ پر زوردار حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں کم از کم سات پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 22 دیگر زخمی ہو گئے۔
جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک
خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق ضلع کے پولیس افسر طارق حبیب نے بدھ کی دیر رات مقامی میڈیا کو بتایا کہ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس میں آٹھ دہشت گرد مارے گئے جبکہ چھ دیگر زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ تاحال کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ
یہ حملہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب پاکستان میں دہشت گرد مسلسل سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں اور متعدد اہلکار مختلف حملوں میں جان گنوا چکے ہیں۔ اس سے قبل 23 جولائی کو خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں ایک سکیورٹی چوکی پر خودکش حملہ کیا گیا تھا، جس میں سکیورٹی اہلکاروں، پولیس اور محکمہ جنگلات کے ایک افسر سمیت کم از کم 14 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
خودکش حملے میں بھاری جانی نقصان
ذرائع کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے سکیورٹی چوکی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں چوکی مکمل طور پر منہدم ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں نو فوجی، چار پولیس اہلکار اور محکمہ جنگلات کا ایک افسر شامل تھے، جبکہ 20 فوجیوں اور چار پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 24 افراد زخمی ہوئے، جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے سرچ اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ذرائع کے مطابق تین فوجیوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔
جنوبی وزیرستان میں حملہ ہوا ناکام
25 جولائی کو پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا تھا کہ خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں ایک چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آور بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے چیک پوسٹ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے چوکی کے باہر ہی گاڑی کو تباہ کر دیا، جس کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
Warning: Trying to access array offset on false in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/momizat_functions.php on line 104
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 66
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 82






