
مدھیہ پردیش اسمبلی نے مانسون اجلاس کے دوسرے دن شدید ہنگامہ آرائی اوراپوزیشن کے سخت احتجاج کے درمیان مدھیہ پردیش یونیفارم سول کوڈ (یوسی سی) بل 2026 منظورکرلیا۔ اب یہ بل گورنرکی منظوری کے بعد قانون بننے کے مرحلے میں داخل ہوگا۔ منگل (21 جولائی) کواسمبلی میں یوسی سی بل پرتفصیلی بحث ہوئی۔ کانگریس اراکین نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے نعرے بازی کی اورایوان کے درمیان آکراحتجاج کیا، تاہم حکمراں جماعت کے بھاری اکثریت کے باعث بل کوآوازکے ووٹ سے منظورکرلیا گیا۔
یہ بل پہلے دن ریاستی وزیرگوتم ٹیٹوال نے ایوان میں پیش کیا تھا۔ کانگریس نے مسلسل دوسرے دن بھی اس کی مخالفت جاری رکھی۔ اپوزیشن کا کہنا تھا کہ اتنے اہم اورحساس قانون کوضمنی ایجنڈے کے ذریعے ایوان میں لایا گیا، جس سے اراکین کواس کا مکمل مطالعہ کرنے کا موقع نہیں ملا۔ ہنگامے کے سبب اسمبلی کی کارروائی دومرتبہ ملتوی بھی کرنی پڑی۔ حکومت نے موقف اختیارکیا کہ اتوارکے روز(19 جولائی) کابینہ کی خصوصی میٹنگ میں مسودہ قانون کومنظوری دی گئی تھی اورتمام قواعد کی پابندی کرتے ہوئے اسے ایوان میں پیش کیا گیا۔
ملک کا چوتھا صوبہ بن گیا مدھیہ پردیش
بل کی منظوری کے ساتھ مدھیہ پردیش یونیفارم سول کوڈ نافذ کرنے کی سمت میں ملک کی چوتھی ریاست بن گیا ہے۔ اس سے قبل فروری 2024 میں اتراکھنڈ، مارچ 2026 میں گجرات اورمئی 2026 میں آسام اپنی اسمبلیوں سے یو سی سی بل منظورکرچکے ہیں۔ ریاستی وزیرگوتم ٹیٹوال نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ قانون کا مقصد شادی، طلاق، گود لینے اورجائیداد کی وراثت جیسے شہری معاملات میں تمام شہریوں کے لیے یکساں اورغیر جانبدارقانون نافذ کرنا ہے۔
گورنرکی منظوری کے بعد جاری گزٹ نوٹیفکیشن
اسمبلی سے منظوری کے بعد بل کوحتمی منظوری کے لیے گورنرکے پاس بھیجا جائے گا۔ گورنرکے دستخط اورگزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد یہ قانون پورے مدھیہ پردیش میں باضابطہ طورپرنافذ ہوجائے گا۔ وزیراعلیٰ اور حکومت کے سینئروزراء نے اس بل کی منظوری کوریاست کی ترقی اورسماجی مساوات کی سمت میں ایک تاریخی سنگِ میل قراردیا ہے، جبکہ اپوزیشن نے اسے محض انتخابی اورسیاسی ایجنڈا بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سڑک سے لے کرعدالت تک اس قانون کی مختلف دفعات کوچیلنج کرے گی۔
Warning: Trying to access array offset on false in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/momizat_functions.php on line 104
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 66
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 82







