
ایودھیا کے رام مندرمیں چڑھاوا چوری اورمبینہ خرد برد کے معاملے پراپوزیشن کے حملوں کے درمیان اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کوسخت جوابی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جولوگ آج ایودھیا میں آستھا (عقیدت) کی بات کررہے ہیں، انہی لوگوں نے کبھی ہنومان گڑھی میں نمازپڑھوانے کا ’گناہ‘ کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ ایودھیا کی بھدرسا نگرپنچایت کا نام بدل کر”بھرت نگر، بھرت کنڈ” رکھا جائے گا، جبکہ نئے شہری علاقے کا نام “ماں جوالا” کے نام پررکھا جائے گا۔
وزیراعلیٰ ایودھیا میں 432 کروڑروپئے کی لاگت سے تیارہونے والے 217 ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اورسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے علاوہ بیکاپوراسمبلی حلقے میں سابق وزیر مرحوم منّا سنگھ چوہان کے مجسمے کی نقاب کشائی کے بعد عوامی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ اپوزیشن کا نام لئے بغیریوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ آج جولوگ ایودھیا میں عقیدت کی بات کرتے ہیں، انہی لوگوں نے ہنومان گڑھی میں نمازپڑھوانے کا کام کیا تھا۔ انہوں نے کہا، “کیا کوئی جامع مسجد میں ہنومان چالیسا کا پاٹھ کرسکتا ہے؟ کیا کوئی حکومت ایسا کرا سکتی ہے؟ کیا سماجوادی پارٹی یا کانگریس ایسا کرا سکتی ہیں؟ اگرنہیں، توپھرایودھیا میں ہنومان گڑھی کی سیڑھیوں پرنمازکیوں پڑھوائی گئی؟”
ہنومان گڑھی کی سیڑھیوں پرنمازپڑھوا کرغلط کام کیا: وزیراعلیٰ یوگی
وزیراعلیٰ یوگی نے مزید کہا کہ ان لوگوں نے ہنومان گڑھی کی سیڑھیوں پرنمازپڑھوا کرغلط کام کیا، جبکہ ان کی حکومت نے ایودھیا کوصاف، خوبصورت اورسناتن دھرم کے مرکزکے طور پردوبارہ قائم کیا ہے۔ ایودھیا کی ترقی کا ذکرکرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے دعویٰ کیا کہ آج ایودھیا تینوں لوکوں سے نرالی اورشاندارمذہبی وثقافتی شناخت رکھنے والی نگری کے طورپرابھر رہی ہے۔ ان کے مطابق وزیراعظم نریندرمودی کے وژن کے مطابق ایودھیا اب شمسی توانائی پرمبنی شہربن چکا ہے اورملک کے نمایاں شہروں میں اپنی الگ شناخت قائم کررہا ہے۔
’گزشتہ 500 برسوں میں جوکام نہیں ہوسکا تھا، وہ آج ممکن ہوا‘
سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ گزشتہ 500 برسوں میں جوکام نہیں ہوسکا تھا، وہ آج ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی نسلوں، سنتوں، راجاؤں اورسماج کے مختلف طبقات نے رام جنم بھومی کی آزادی کے لئے جدوجہد کی، لیکن کامیابی نہیں ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ جولوگ کبھی کہتے تھے کہ ایودھیا میں “پرندہ بھی پَرنہیں مارسکتا”، آج وہ دیکھ رہے ہیں کہ یہاں لاکھوں عقیدت مند رام للا کے درشن کے لئے پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے سماجوادی پارٹی اورکانگریس پرالزام لگایا کہ ان جماعتوں نے رام مندرکی تعمیرمیں مختلف رکاوٹیں کھڑی کیں، بھگوان رام کے وجود پرسوال اٹھائے اوررام بھکتوں پرگولیاں تک چلائیں، لیکن ڈبل انجن کی حکومت بننے کے بعد رام مندر کی تعمیرممکن ہوسکی۔
بھدرسا نگرپنچایت کا نام تبدیل کرنے کا اعلان
اپنے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ نے بھدرسا نگرپنچایت کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب اس کا نام “بھرت نگر، بھرت کنڈ” ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھرت جی جیسا بھائی دنیا میں ملنا مشکل ہے اورایودھیا کی خوش نصیبی ہے کہ اس نے دنیا کوشری رام، بھرت، لکشمن اورشتروگھن جیسے عظیم کرداردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کسی بھی حصے میں چلے جائیں، ایودھیا کی شناخت آج بھی برقرارہے، اسی لئے بھدرسا کواب “بھرت نگر، بھرت کنڈ” کے نام سے جانا جائے گا۔
وزیراعلیٰ یوگی نے عوام سے کی یہ بڑی اپیل
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ رام مندرمیں چڑھاوا اورنذرانوں میں مبینہ خرد برد کے الزامات سے متعلق اپوزیشن مسلسل اترپردیش حکومت اوربھارتیہ جنتا پارٹی کونشانہ بنا رہی ہے۔ 7 جون کو سماجوادی پارٹی کے صدراکھلیش یادونے سب سے پہلے اس معاملے کوعوامی سطح پراٹھایا تھا۔ تنازعہ بڑھنے کے بعد 19 جون کوایودھیا کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عوام سے صبررکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایس آئی ٹی کی جانچ “دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی” کردے گی۔
Warning: Trying to access array offset on false in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/momizat_functions.php on line 104
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 66
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 82







