
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کولمبیا کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ابیلارڈو ڈی لا ایسپریلا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا، “کولمبیا کے صدارتی انتخابات میں آپ کی کامیابی پر دلی مبارکباد۔ بھارت کولمبیا کے ساتھ اپنی قریبی دوستی کو بے حد اہمیت دیتا ہے، جو مختلف شعبوں میں مسلسل مضبوط ہو رہی ہے۔ میں آپ کے کامیاب دورِ صدارت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں اور آنے والے برسوں
میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں۔”
رپورٹس کے مطابق، دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وکیل اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی ابیلارڈو ڈی لا ایسپریلا نے کولمبیا کے صدارتی انتخابات میں تقریباً 49.6 فیصد ووٹ حاصل کیے، جب کہ بائیں بازو کے امیدوار ایوان سیپیڈا معمولی فرق سے ان کے پیچھے رہے۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ موجودہ صدر گستاوو پیٹرو نے ابھی تک کسی امیدوار کی باضابطہ کامیابی کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حتمی نتیجہ ووٹوں کی جانچ کے عمل مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئے گا۔اگر ابیلارڈو ڈی لا ایسپریلا کی کامیابی کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ لاطینی امریکہ میں دائیں بازو اور ٹرمپ نواز لیڈروں کے ابھرتے ہوئے سیاسی رجحان کو مزید تقویت دے گی۔
رپورٹس کے مطابق، ڈی لا ایسپرییلا نے انتخابی مہم کے دوران سخت سکیورٹی پالیسی اپنانے کا وعدہ کیا ہے، جس میں منشیات فروشوں کے لیے بڑی جیلوں کی تعمیر، مبینہ “نارکو دہشت گرد” ٹھکانوں پر کارروائیاں اور صدر پیٹرو کی گوریلا گروپوں کے ساتھ امن مذاکرات ختم کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔ جرائم کے خلاف ان کے سخت مؤقف کی وجہ سے ان کا موازنہ ایل سلواڈور کے صدر نائب بوکیلے سے بھی کیا جا رہا ہے۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ابیلارڈو ڈی لا ایسپریلا کی حمایت کرتے ہوئے انہیں “ذہین، مضبوط اور پُرعزم رہنما” قرار دیا تھا، جبکہ ان کے حریف ایوان سیپیڈا کو “انتہا پسند مارکسسٹ” کہا تھا۔رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر انتخابی نتائج برقرار رہتے ہیں تو ابیلارڈو ڈی لا ایسپریلا کی قیادت میں کولمبیا اور امریکہ کے تعلقات مزید مضبوط ہو سکتے ہیں۔ دوسری جانب، ڈونلڈ ٹرمپ اور موجودہ صدر گستاوو پیٹرو کے درمیان تعلقات منشیات کے خلاف امریکی مہم اور کولمبیا کے داخلی معاملات میں مبینہ امریکی مداخلت جیسے معاملات پر کشیدہ رہے ہیں۔
Warning: Trying to access array offset on false in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/momizat_functions.php on line 104
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 66
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 82
)






