
مغربی ریلوے نے چرچ گیٹ-نالا سپارا فاسٹ لوکل ٹرین میں ہوئے چاقوبازی کے معاملے میں اپنی کارروائی کی تفصیلی ٹائم لائن جاری کی ہے۔ ریلوے کے مطابق، حادثہ کے بعد ریلوے، آرپی ایف، جی آرپی اورمیڈیکل ٹیم نے مل کرکام کیا اورزخمی مسافرکوفوری طورپراسپتال پہنچایا۔ جانکاری کے مطابق، 23 جون کی رات ٹرین نمبر-90663 (چرچ گیٹ-نالا سپارا فاسٹ لوکل) میں یاترا کررہے 22 سالہ مینک لوہاراورایک دیگرمسافرکے درمیان بھاری بارش کے دوران کوچ کا دروازہ بند کرنے سے متعلق تنازعہ ہوگیا۔ یہ تنازعہ اندھیری اور بوری ولی اسٹیشن کے درمیان چلتی ٹرین میں ہوا۔
ٹرین رکنے سے پہلے کودا ملزم اورہوگیا فرار
ریلوے کے مطابق، تنازعہ کے دوران ملزم نے مینک لوہار کے پیٹ میں چاقوماردیا، جس سے وہ شدید طورپرزخمی ہوگیا۔ رات 11:04 بجے ٹرین بوری ولی اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر-6 پر پہنچی۔ ٹرین کے پوری طرح رکنے سے پہلے ہی ملزم موقع سے فرارہوگیا۔ ویسٹرن ریلوے کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، 11:07 بجے ٹرین اسٹیشن پرپہنچنے کے تین منٹ کے اندر، جی آرپی اورآرپی ایف کے اہلکارکوچ پرپہنچے اورزخمی مسافرکومدد فراہم کی۔ اسٹریچر، پورٹراورطبی امداد کی ٹیم 11:10 بجے جائے واقعہ پرپہنچی۔
زخمی شخص کو اسٹیشن پرمیڈیکل روم میں لے جایا گیا
رات 11:12 بجے، زخمی مسافرکواحتیاط کے ساتھ کوچ سے نکال کرابتدائی طبی امداد کے لئے لے جایا گیا۔ 11:22 بجے، اسے بوریولی اسٹیشن کے ایمرجنسی میڈیکل روم (ای ایم آر) لے جایا گیا، جہاں ایک ڈاکٹرنے فوری طورپراس کا معائنہ کیا۔ رات 11:22 بجے سے 11:42 بجے کے درمیان، ریلوے، آرپی ایف اورجی آرپی کے اہلکاروں نے زخمی شخص کواسپتال پہنچانے کا انتظام کیا۔ ڈاکٹرکے مشورے پر، زخمی شخص کوایمبولینس کے ذریعہ 11:42 بجے کاندیولی کے شتابدی اسپتال لے جایا گیا۔ اس دوران جی آرپی اورآرپی ایف اہلکاربھی ان کے ساتھ رہے۔ ایمبولینس رات 11:52 بجے شتابدی اسپتال پہنچی۔ اسی دوران تقریباً ایک بجے ممبئی سنٹرل کے اے ڈی آرایم اورسینئرڈویژنل سیکورٹی کمشنربوریولی اسٹیشن پہنچے اورپورے واقعہ کا جائزہ لیا۔
سی سی ٹی وی کھنگال رہی جانچ ایجنسیاں
ویسٹرن ریلوے نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی رسپانس سسٹم کوچالوکردیا گیا۔ ریلوے پروٹیکشن فورس، جی آرپی اورطبی عملے نے مل کرکام کیا اورزخمیوں کوفوری طبی امداد فراہم کی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اوردیگرشواہد کومحفوظ کرکے تفتیشی ایجنسیوں کوسونپ دیئے گئے ہیں۔ ریلوے کے مطابق، دستیاب ریکارڈ سے یہ واضح ہے کہ ٹرین کے بوریولی پہنچنے کے بعد امداد فراہم کرنے میں کوئی غیرضروری تاخیرنہیں ہوئی اورتمام متعلقہ ایجنسیوں نے فوری کارروائی کی۔ فی الحال اس معاملے کی تحقیقات گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آرپی) کررہی ہے اور تحقیقات کے بعد واقعہ سے جڑے دیگرحقائق سامنے آنے کا امکان ہے۔
Warning: Trying to access array offset on false in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/momizat_functions.php on line 104
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 66







