
مغربی بنگال میں فالٹا پولیس اسٹیشن پرحملے اورٹی ایم سی لیڈرجہانگیرخان کوچھڑانے کی سازش کے الزام میں ان کی اہلیہ ریجینا بی بی عرف سرینا بی بی کوگرفتارکیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ تین دن سے فرارتھیں۔ پولیس کے مطابق، ریجینا بی بی نے ہی اس حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ریجینا بی بی گزشتہ تین دنوں سے فرارچل رہی تھیں۔ ان پرفالٹا پولیس اسٹیشن پرحملے کی کوشش کا ماسٹرمائنڈ ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔ اس سے قبل کئی معاملوں میں ملزم جہانگیرخان کونیپال سرحد کے قریب سے گرفتارکیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق، حادثہ کے بعد سے فرارریجینا بی بی کوایک اطلاع کی بنیاد پرجنوب 24 پرگنہ ضلع کے جلپیا علاقے سے پکڑا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، ریجینا نے حامیوں کو جمع کرکے احتجاج کا منصوبہ بنانے میں اہم رول ادا کیا، جس کا مبینہ مقصد فالٹا میں دوبارہ ہوئے الیکشن میں ترنمول کانگریس کے امیدوارجہانگیرخان کوچھڑانا تھا۔ اس معاملے میں ریجینا بی بی کی گرفتاری کے ساتھ ہی اس معاملے میں گرفتار لوگوں کی کل تعداد 26 ہوگئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لوگوں کوجمع کرنے اوراس کے بعد پولیس اسٹیشن پرہوئے حملے کے پیچھے ریجینا بی بی سازش کرنے والوں میں سے ایک تھیں۔ ان پرکئی سنگین الزام لگائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی الزام ہے کہ تشدد سے ایک دن پہلے ریجینا بی بی کی قیادت میں ایک میٹنگ ہوئی تھی، جس میں پولیس اسٹیشن سے تقریباً تین کلومیٹردورحامیوں کوجمع کرنے اورپھرایک منظم طریقے سے وہاں تک مارچ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ ریجینا بی بی کی گرفتاری کے بعد اب ان پرتعزیرات ہند (بی این ایس) 2023، آرمس (اسلحہ) ایکٹ 1959 اوردھماکہ خیزمواد ایکٹ 1884 کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس انہیں جنوبی 24 پرگنہ ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کرے گی۔
پولیس اسٹیشن میں گھسنے کی کوشش
دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مظاہرین کے ذریعہ پولیس کی گاڑیوں میں توڑپھوڑ کرنے اورزبردستی پولیس اسٹیشن میں گھسنے کی کوشش کرنے کے بعد صورتحال بے قابو ہوگئی۔ اس کے بعد بھیڑکوہٹانے کے لئے مرکزی مسلح افواج کو تعینات کیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں کے ذریعہ لاٹھی چارج کئے جانے کے بعد کئی لوگ بھاگ گئے اورکچھ لوگوں نے گرفتاری سے بچنے کے لئے پاس کے تالاب میں چھلانگ لگا دی۔ اس کا ماسٹرمائنڈ ریجینا بی بی عرف سرینا بی بی کوبتایا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ کے حکم کے بعد ہوئی کارروائی
آپ کو بتا دیں کہ ریجینا بی بی عرف سرینا بی بی کی گرفتاری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب مئی میں ہوئے اسمبلی الیکشن میں جیت کے بعد بی جے پی حکومت ریاست کے کچھ حصوں میں مبینہ مجرمانہ گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کررہی ہے۔ ٹی ایم سی لیڈران کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت بدلے کے جذبے سے کارروائی کر رہی ہے اور ٹی ایم سی لیڈران اورکارکنان کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ شوبھیندوادھیکاری نے بدھ کے روزفالٹا میں ایک عوامی رابطہ پروگرام کے دوران وارننگ دی تھی کہ حکومت “غنڈہ گردی یا انتہا پسندی” برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے پولیس کوحکم دیا تھا کہ پولیس اسٹیشن پرحملے میں شامل لوگوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
Warning: Trying to access array offset on false in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/momizat_functions.php on line 104
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 66
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 82







